برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
کامن ویلتھ گیمز کرکٹ میں انگلش ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ کے لئے بھی مشکل میں ہے۔
ایج باسٹن میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلی اننگ کی حد تک جکڑا ہے۔
اتوار کو کانسی کے میڈل کی جنگ میں انگلش ٹیم پہلے کھیل کر9 وکٹ پر صرف 110 اسکور بناسکی۔
اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔63 پر 6 وکٹ گنوانے کے بعد اس کے پاس کوئی ٹھوس مواد نہ رہا۔کپتان نیٹ ویئر 27 اور ایمی جونز 26 رنز کرکے نمایاں رہیں۔ہیلی جانسن 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے گئیں۔
انگلش اننگ 20 اوورز بعد 9 وکٹ پر 110 اسکور تک محدود رہی۔
یوں کیویز کو جیت کے لئے 111 رنز بنانے ہیں۔
فائنل بھی آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔