کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگیا ہے۔راس ٹیلر کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہے،کیوی ٹیم اپ سیٹ نتیجہ کے بعد اس میچ میں ایک جانب تھوڑا دبائو میں ہے،ساتھ میں رخصت ہونے والے اپنے سب سے بڑے اور زیادہ میچز کھیلنے والے سابق کپتان کو جیت کے تحفہ کے ساتھ رخصت کرنے کی متمنی بھی ہے۔
ٹائیگرز اور کیویز پھر آمنے سامنے، رات سے دوسری جنگ شروع
جیسا کہ کرک اگین نے پیش گوئی کی تھی کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم فیلڈنگ کو ترجیح دے گی،چنانچہ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت لیا ہے۔مومن الحق نے پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔اس طرح میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔راس ٹیلر کا یہ 112 واں ٹیسٹ میچ ہے،اس طرح وہ ڈینیل ویٹوری کے میچزکی تعداد کے برابر آگئے ہیں۔ٹیم کی کپتانی ٹام لیتھم کرہے ہیں۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ڈیرل مچل رویندرا کی جگہ فائنل الیون میں آگئے ہیں۔
مہمان فاتح ٹیم نے بھی ایک تبدیلی کی ہے۔محمد نعیم کو ٹیسٹ کیپ ملی ہے،وہ بنگلہ دیش کے 100 ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں جو ٹیسٹ کیپ پہنیں گے۔مشفیق الرحیم انجری کے باعث اس اہم میچ سے باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں میزبان ٹیم ابھی تک سنگل میچ نہیں جیت سکی ہے،یہ اب تک کا اس کا چوتھا میچ ہے۔بھارت میں ایک میچ ڈرا کھیلا تھا،ایک ہارا تھا۔اپنے ملک میں بنگلہ دیش سے پہلا میچ ہارچکے ہیں۔
کرائسٹ چرچ کی پچ گراسی اور تیز ہے۔یہاں گزشتہ کئی سالوں سے ایوریج اسکور ایک اننگ میں 270 کے آس پاس بنتا ہے۔