کرائسٹ چرچ،کرک سین نیوز
Image Twitter
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،نیوزی لینڈ پر تاریخ کا سایہ پڑنے لگا،مشکلات کا شکار۔نیوزی لینڈ پر 90 سالہ منحوس ٹیسٹ تاریخ کا سایہ زور پکڑنے لگا ہے،پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب بکھرنے کا خطرہ۔پہلا ٹیسٹ اڑھائی روز میں جیتنے والی ٹیم کو کرئسٹ چرچ میں جاری دوسرے میچ کی شکست سے بچنا ہے،جیتنا بھی ضروری نہیں ،لیکن معاملہ یہ ہے کہ میچ کو ڈرا کھیلنا بھی ایک چیلنج بن گیا ہے۔
تاریخ کی پہلی سیریز جیتنے کاخواب،پروٹیز کا دوسرے ٹیسٹ میں کیویز کو کرارا جواب
دوسرے روز کے کھیل میں بھی پروٹیز کا غلبہ رہا ہے۔کیویز کے 5 بیٹرز 91 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔گرینڈ ڈی ہوم ففٹی بناکر ناقابل شکست ہیں،ان کے ساتھ ڈیرل مچل 29 رنزکے ساتھ مزاحمت کررہے تھے،جب کھیل ختم ہوا تو کیویز کی چھٹی وکٹ نہیں گری۔بلیک کیپس نے 5 وکٹ پر 157 اسکور بنالئے تھے۔کاگیسو ربادا نے 3 اور مارکو جانسن نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا ٹیم پہلی اننگ میں 364 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔آخری نمبرز پر مارکو جانسن نے 37 اور کیشو مہاراج نے 36 اسکور کرکے اپنی ٹیم کو اس ٹوٹل تک جانے میں مدد دی۔ایک موقع پر 302 پر 8 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔نیل ویگنار 102 رنزکے ساتھ 4 وکٹ لے کر کامیاب رہے۔
نیوزی لینڈ 1932 سے 2022 تک 46 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 5 میچ جیت سکا ہے،ایک بار بھی پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی،اس بار پہلا میچ باوقار انداز میں جیتنے کے بعد یہ سیریز جیتنے کی توقع کررہا ہے۔