کراچی،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
رمیز راجہ کی پچ کے حوالہ سے اگلی پلاننگ،پاکستانی میدانوں کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے بگ پلانرز نے کراچی میں تاریخ کی پہلی ٹیسٹ فتح کے لئے پلان بی تیار کرلیا ہے۔
نیشبل اسٹیڈیم کراچی میں پاک آسٹریلیا کا آخری ٹاکرا،اسپنرز یا پیسرز،پھرہواکیا
کراچی ٹیسٹ کے لئے آسٹریلیا کا نیا پلان تیار،پٹاری سے نیا کھلاڑی نکال لیا۔آسٹریلیا نے پاکستان کے شکار کے لئے حکمت عملی تبدیل کردی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ کے تجربہ کے بعد انہیں یہاں 2 اسپنرز کی اہمیت شدت سے محسوس ہونے لگی ہے،اس کے لئے پیٹ کمنز نے ایک اضافی اسپنر کھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مچل سوپسن کو ٹیسٹ ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔
پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ کا جائزہ لیں گے،امکان ہے کہ وہ بھی پنڈی کی طرح ہوگی،وہاں ہم 2 ہی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کریں گے،اس کے لئے انہوں نےآشٹن اگر کی بجائے سویپسن کا نام لیا ہے۔
آسٹریلیا کے عبوری ہیڈ کوچ،سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تو یہاں تک دعویٰ کیا ہے کہ ہم کنڈیشنز دیکھیں گے،بیک کے لئے 2 نہیں 3 اسپنرز بھی کھلاسکتے ہیں،اس کا مطلب ہے کہ مچل سٹارک کی چھٹی پکی ہے۔
سویپسن 2009 کے بعد آسٹریلیا کے لئے بطور لیگ اسپنر ڈیبیو کرنے والے پہلے کھلاڑی بنیں گے۔28 سالہ لیگ اسپنر کے پاس 154 فرسٹ کلاس وکٹ کا تجربہ موجود ہے۔
اس طرح آسٹریلیا ٹیم بھی پھر 2 کوئیک پیسرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترسکتی ہے۔دوسرا ٹیسٹ 12 مارچ سے شروع ہوگا۔