کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی پر کوئٹہ کا تیز،ںائونسی راکٹوں سے حملہ،کپتان بابر اعظم سمیت 10 ڈھیر۔پاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز اپنے گرائونڈ میں اپنے کرائوڈ کے سامنے بے بس ہوگئی سرفراز الیون نے گھومتی بالز کی سرنگ ایسی بچھائی ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ پر کنگز کے بیٹرز شکار ہوکر گرتے رہے۔
پی ایس ایل 7 کی اب تک کی ناکام ٹیموں میں گلیڈی ایٹرز کی فتح کی امیدیں جاگی ہیں۔
ٹاس ہارنے کے بعد کراچی کنگز کو بیٹنگ کے لئے کہا گیا۔بابر اور شرجیل نے 16 رنز کا آغاز بھی فراہم کیا لیکن وکٹ گرتے ہی لائن لگ گئی۔7 پلیئرز تو 69 پر میدان بدر تھے۔
شرجیل 10،جوئے کلارک 2،ٹام لموبے 3 اور محمد نبی صفر پر گئے۔لیوس گریگوری 5 اور محمد طہ 6 کرگئے۔ہمت کرتے بابر اعظم 7وی۔ نقصان کی صورت میں 29 بالز پر 32 کرنے کے بعد رخصت ہوئے۔عامر یامین نے 20 کی اننگ سے مزاحمت کی لیکن 81 کے اسکور پر وہ بھی پویلین پلٹ گئے۔
عماد وسیم نے 26 رنز بناکر مزاحمت کی۔اس کے باوجود کراچی کنگز 15 بالز قبل 113 پر ڈھیر ہوگئی۔
نسیم شاہ نے ساڑھے 3 اوورز میں 20 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔