کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم مسلسل 5 ویں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں بے بسی کی تصویر بنے رہے لیکن میچ کے بعد میڈیا ٹاک میں انہوں نے وہی روایتی جملے بولے کہ ہمیں یقین کرنا ہوگا کہ ہم جیت سکتے ہیں،ہم ضرور جیت جائیں گے۔لاہور جاکر وینیو تبدیل ہوگا تو پرفارمنس بھی بہتر ہوگی۔
بھارت کا 1000واں ون ڈے میچ،فتح ویرات کوہلی کی جھولی نہ بھرسکی
کراچی کنگز کیمپ میں 2 ہاتھ،کپتان منقسم،بابر اعظم کیا کرسکتے،وسیم اکرم کو کیا کرنا چاہئے۔کراچی کنگز کے کپتان کی ظاہری باتیں اپنی جگہ لیکن کیمپ کے حالات زیادہ اچھے نہیں ہیں۔یہاں موجود وسیم اکرم کو کنگز کا صدر کہہ لیں یا کچھ بھی،ان کی موجودگی ہیڈ کوچ کا درسجہ بھی رکھتی ہے،مینٹور کا بھی،کپتانی کی کوچنگ اور بائولنگ کے کمالات کا بھی۔اس کے باوجود ٹیم مسلسل ہاررہی ہے۔اس میں کہانی کیا ہے۔
کراچی کنگز کی اوور آل پرفارمنس دیکھی جائے تو کسی صورت بھی ایسی نہیں ہے کہ اس کا کمبی نیشن سیٹ مانا جائے۔اتوار کے میچ کی 2 تبدیلیاں بھی غیر سود مند رہی ہیں۔
ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کنگز کے کیمپ میں سب اچھا ہے نہیں ہے۔بابر اعظم کی کپتانی،اسٹائل اور فیصلوں سے منیجمنٹ مطمئن نہیں ہے۔یہ وہ پوائنٹ ہے کہ جس سے ٹیم کا قبلہ درست نہیں ہورہا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں۔بابر اعظم کے دفاع میں کہا جارہا ہے کہ وہ اچھے کپتان ہیں،ان کے پاس اختیار مکمل نہیں ہے۔فرنچائز کے بڑے نام،بڑے عہدے رکھنے والے اپنے فیصلے کرواتے ہیں۔بابر اعظم اس سے منقسم ہورہے ہیں،ان کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے،اس سلسلہ میں ان کا اشارہ وسیم اکرم کی جانب ہے ۔
ادھر بابر اعظم کے دفاع میں یہ کہا جارہا ہے کہ ان پر تنقید کرنے والے یہ بھی دیکھ لیں کہ آج انکا اسکور نہیں تھا تو ٹیم کا کیا حال ہوا ہے۔
سادہ سا نتیجہ یہ ہے کہ کراچی کنگز میں سب اچھا نہیں ہے،گڑ بڑ موجود ہے۔وسیم اکرم آگے بڑھیں اور کھلا بیان جاری کریں،بابر اعظم کے کندھوں پر تھپکی دیں اور انہیں اعتماد کے ساتھ کھل کرٹیم منتخب کرنے دیں تو اس سے بھی ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگاجو آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہیں۔
دوسری صورت میں بابر اعظم کے لئے اگر حالات سازگار نہیں ہیں تو فی الحال قیادت چھوڑیں،اپنی گیم پر توجہ کریں،کراچی کنگز کی انتظامیہ جانے اور اگلا کپتان۔یہ بات طے ہے کہ گڑ بڑ موجود ہے،جسے لاہور جاتے جاتے دور کرنا ہوگا۔
پی ایس ایل پہلے مرحلے کا آخری میچ کل ہوگا۔پھر 10 فروری سے لاہور میں میدان سجے گا۔کنگز کے لئے امکانات موجود ہیں،تمام میچز جیتنے ہونگے،شکست کا جواز نہیں ہوگا۔