| | | |

کرس گیل کے لئے آخری میلہ تیار،رخصتی یا جان چھڑوانے کاپلان

جمیکا ،کرک اگین رپورٹ

File photo

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کرس گیل لے لئے میلہ سجادیا ہے،دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ میلہ اعزاز میں ہے،جان چھڑوانے کے لئے ہے۔ویسے تو ایک سال سے بھی زائد عرصہ سے کرس گیل ٹیم پر بوجھ بنے آرہے ہیں،ایسے میں بطور کمنٹیٹر و تجزیہ نگار سابق لیجنڈری پیسر کرٹلی ایمبروز نے اگر تنقید کی تھی تو گیل نے ان سے نہایت بد تمیزانہ سلوک کیا تھا۔ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل گیل نے جس انداز میں ایمبروز کی توہین کی،وہ سب نے محسوس کی۔نتیجہ میں وہ ناکامی کی تصویر بنے رہے

بھارت کے دورہ جنوبی کا شیڈول دوسری بار جاری،ٹیسٹ کے میزبان سلیکٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعدکرس گیل نے جہاں ریٹائرمنٹ کا عندیہ تھا،وہاں انہوں نے اپنا الوداعی میچ اپنے ہوم ٹائون میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی،جسے فیئرویل شو بھی کہہ سکتے ہیں۔اب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ آئر لینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی 20 میچ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تمام میچز سبائنا پارک میں رکھے گئے ہیں۔کامل یقین ہے کہ ٹی 20 میچ کرس گیل کا آخری شو ہوگا۔

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین 3 ایک روزہ میچز 8 جنوری،11 جنوری اور 14 جنوری کو ہونگے۔واحد ٹی 20 میچ 16 جنوری کو رکھا گیا ہے۔اس طرح کرس گیل اپنی خواہش کے عین مطابق اپنی عوم اور اپنے ٹائون میں کھیل سکیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *