روٹرڈیم،لندن،ڈھاکا،دبئی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image,PCB
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیدرلینڈز سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں،جہاں وہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے لینڈ کریں گے،ٹیم نے نیدرلینڈز میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز جیتی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے اپنی عوام سے پہلے ہی خیر مانگ لی،کہتے ہیں کہ ہم سے ایشین چیمپئن بننے کی توقع مت کریں،ہماری ٹیم ابھی بننے کے عمل میں ہے،وقت لگے گاکہ کچھ بہتری ہوسکے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہم آنے والا ایشیا کپ نہیں جیت سکتے۔یہ حیران کن بات کرکے انہوں نے تو اپنا معاملہ ہی لپیٹ ڈالا ہے۔
ایشیا کپ 2022 ،پاکستان اسکواڈ آج ہی دبئی روانہ
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کےلئے فاف ڈوپلیسی ،ٹرینٹ بولٹ اور لیام لونگسٹن کو فوری طور پر سائن اپ کیا جارہا ہے۔ان کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کنٹریکٹ دیئے جائیں گے۔
پاکستانی اوپنبر شان مسعود کی نئی کائونٹی یارک شائر سے ڈیل کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ان کا 2 سالہ معاہدہ ہوگیا ہے،وہ کپتانی بھی کریں گے۔32 سالہ لیفٹ ہینڈ اوپنر 2023 اور 2024 کا سیزن کھیلیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 48 پلیئرز کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لئے این او سی جاری کردیا ہے،اس سے قبل خبریں تھیں کہ پی سی بی ملکی مصروف سیزن کے باعث یو اے ای اور آسٹریلیا کی بیک وقت ہونے والی لیگزکے لئے این اوسی جاری نہیں کرے گا،اب پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لئے تو این اوسی دے دیئے ہیں،آئی ٹی ایل کے لئے نہیں دیئے۔
بھارت،پاکستان کے بعد سری لنکا کے بھی تیز پیسر ایشیا کپ 2022 سے باہر ہوگئے ہیں۔جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کا اخراج بڑی نیوز تھی،اب ایک اور بریکنگ نیوز آئی ہے کہ سری لنکا کے ٹی 20 تیز اسپیشلسٹ گیند باز دشمناتھا چمیرا انجری کے سبب ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ہرارے میں بھارتی ٹیم، زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ پر 289 اسکور بناسکی،جواب میں میزبان ٹیم نے چھٹےا وور میں ایک وکٹ پر 28 اسکور بنالئے تھے۔
ادھر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز ہارنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو آخری میچ میں جرمانہ ہوگیا،سلو اوور ریٹ پر اسے 40 فیصد میچ فیس سے محروم ہونا پڑاہے۔