کرک اگین رپورٹ
کرکٹ رائونڈپ،راولپنڈی ایکسپریس،اننگ کی شکست،شان مسعود سمیت اہم اپ ڈیٹس۔کرکٹ کی دنیا میں ہفتہ کا روز بھی ہنگامہ خیز رہا ہے۔نیدر لینڈ اور بھارت کا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا ہے۔12 اوورزفی اننگ کے میچ میں بھارت نے7 وکٹ سے جیت اپنے نام کرلی۔2 میچزکی سیریز میں برتری لے لی ہے۔ ڈچ ٹیم نے 12 اوورز میں4 وکٹ پر 108 رنزبناکر مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 109 رنزکا ہدف دیا ۔مہمان ٹیم نے ہدف 16 بالز قبل 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔
شان مسعود کا اعزاز
ادھر پاکستان کے اوپنر شان مسعود نے انگلش کائونٹی کرکٹ مکے رواں سیزن میں 1000 رنزمکمل کرلئے ہیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے موجودہ سال کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں،یہی نہیں اگر ان کے ٹی 20 بلاسٹ کے اسکور کو جمع کیا جائے تو 1553 اور اگر رواں سال کے پی ایس ایل میچزکے رنز شمار کئے جائیں 2000 سے زائد اسکور بناچکے ہیں۔اتوار کو وہ سسیکس کے خلاف 46 رنزبناکر گئے۔
ثقلین مشتاق کی رخصتی
کرکٹ کی اور خبر یہ ہے کہ پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق مارچ 2023 تک کام کریں گے،پی سی بی اس کے بعد نئے کوچزکی تقرری کرے گا جو غیر ملکی ہونگے۔
پاکستان کی تصدیق
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ اکتوبر کے شروع میں کھیلے گی۔تیسری ٹیم بنگلہ دیش کی ہوگی۔
بنگلہ دیش اننگ کی شکست کی طرف
آئس لیٹ میں بنگلہ دیش پر اننگ کے سائے گہرے ہورہے ہیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم میچ کے تیسرے روز 408 رنزبناکر گئی ہے تو بنگلہ دیش دوسری اننگ میں 96 پر 4 وکٹ دے چکا ہے،اننگ کی شکست سے بچنے کے لئے مزید78 رنزدرکار ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس کا بھی ہسپتال
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اپنی والدہ کی یاد میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے لئے وہ معروف ڈاکٹرامجد شعیب سے ملے ہیں،انہوں نے راولپنڈی ایکسپریس کے جذبہ کی تعریف کی ہے۔
ملتان آئوٹ،پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے 2 وینیوز فائنل