کرک اگین خصوصی رپورٹ
کرکٹ رائونڈ اپ،وان مشکل میں،جنید خان کے چرچے،سنٹرل کنٹریکٹ تبدیل۔انگلینڈ کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹرمائیکل وان ایک بار پھر براڈ کاسٹنگ ادارے سے الگ کردیئے گئے ہیں،انہیں جہاں یارک شائر کائونٹی کے عائد نسل پرستانہ الزامات پر طلبی کے نوٹس کا سامنا ہے،وہاں برطانیہ کے معروف ادارے کے سپورٹ سٹاف سے الجھنے کی نئی مشکل بھی درپیش ہے۔مائیکل وان کرکٹ پر تبصرے کے لئے ادارے سے منسلک تھے۔
اسپنرز بڑھ گئے
آسٹریلیا نے آج سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے اسپنر مائیکل سویپسن کا انتخاب کرلیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے آل رائونڈر گلین میکسویل کو شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا کل ملاکر 3 اسپنرز کے ساتھ حملہ آور ہوگا۔
عامر اور جنید کی مماثلت
انگلینڈ میں محمد عامر کی طرح ایک اور پاکستانی پیسر جنید خان بھی ایکشن میں ہیں،دونوں میں قدرے مشترک بات یہ ہے کہ دونوں ہی پاکستان کی ہر دور کی ٹیم منیجمنٹ کے لئے ناپسندیدہ رہے ہیں۔2017 چیمپئنز ٹرافی میں حسن علی وغیرہ کا تذکرہ آتا ہے لیکن جنید خان کا ذکر گول کیا جاتا ہے،اس لئے کہ وہ بھی اس پاکستانی فتح کے اہم کردار تھے،جب اننگ کے وسط میں وہ ریورس سوئنگ کی مدد سے پاکستان کو بریک تھرو دلوایا کرتے تھے۔جنید خان نے انگلینڈ کی ہڈرز فیلڈ لیگز میں تباہ کن بائولنگ کی ہے۔انہوں نے ہائی لینڈز وائن کے لئے 17 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں۔اس کیو جہ سے ٹیم گلکار کلب کے خلاف 9 وکٹ سے جیت گئی۔
سنٹرل کنٹریکٹ تبدیل
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سال 2022-23 کے کرکٹ سیزن کے لئے پلیئرز سنٹرل کنٹریکٹ فائنل کردیئے ہیں۔کھلاڑیوں کو تمام فارمیٹس کے لئے پابند کیا گیا ہے۔انہیں کارکردگی سے مشروط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مردوں کے کنٹریکٹ میں پہلی بار فاسٹ بائولر جے ڈن سیلز،بائیں ہاتھ کے پیسر اوبئے میک کوئے اور آل رائونڈر اوڈین اسمتھ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
آسٹریلیا،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا آج آغاز،پاکستان کی نگاہیں،ٹیبل پوزیشن اہم