کرک اگین اسپیشل رپورٹ
کرکٹ رائونڈ اپ،ونر پلیئر،پی سی بی چیئرمین اور ویرات کوہلی اپ ڈیٹ۔آئی سی سی نے ماہ جون کے پلیئرز آف دی منتھ کے ونرز کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو دنیا بھر کے کرکٹرز میں سے بہترین کھلاڑی منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پے درپے سنچریز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔
ادھر کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا الیون کے خلاف پہلے روز بیٹنگ کی،اسکے بیٹرز میں ایسی کوئی کاٹ دکھائی نہیں دی کہ جس سے لگے وہ آنے والے دنوں کے لئے سیٹ ہوگئے ہیں۔دن بھر کے 90 اوورز کے کھیل میں 7 وکٹ پر 277 اسکور بنے ہیں۔بابر اعظم نے 88 اور اظہر علی کے 43 کے ساتھ تیسرا ٹاپ اسکورر لوئر نمبرز پر بیٹنگ کرنے والے اغا سلمان کا 43 ہے جو ناٹ آئوٹ ہیں۔امام صفر،فواد عالم 22 اور محمد رضوان 31 رنزبناسکے۔
بابر اعظم کیسا پلیئر،موازنہ کے لئے ریٹائرمنٹ کا انتظار کریں،وقار یونس کا صاف جواب
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا انگلینڈ کے لئے سفر تیار ہے۔وہ کل انگلینڈ کے طویل دورے پر روانہ ہونگے،جہاں ایم سی سی اور آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کریں گے۔ایم سی سی میٹنگ اسی ہفتہ اور آئی سی سی میٹنگ جولائی کے آخری عشرے میں ہوگی۔سائیڈ لائنز پر پی سی بی ایف ٹی پی پر کام کرے گا۔غیرممالک سے تمام سیریز فائنل ہونگی جو 2024 سے 2032 کے درمیان کھیلی جائیں گی۔
کل 12 جولائی کو ایک روزہ کرکٹ کے حوالہ سے اہم دن ہے۔بھارت اور انگلینڈ 3 میچزکی سیریز میں ایک دوسرے کے سامنے ہونگے۔یہ بڑی کانٹے کی سیریز ہے،اس کی تفصیلی خبر رات 12 بجے کے بعد کرک اگین دے گا۔یہاں یہ نیوز اہم ہے کہ ویرات کوہلی پہلے میچ میں شاید شرکت نہ کریں۔