ڈبلن،کرک اگین رپورٹ
Image source,Cricket Ireland
کرکٹ میں طویل وقت صرف کرنے والےآئرلینڈ کے معروف کھلاڑی ولیم پورٹر فیلڈ ریٹائر ہوگئے۔
آئرلینڈ کے سابق کپتان نے 2006 میں آئرلینڈ کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا، کیرئیر کا اختتام ون ڈے میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی اور فارمیٹ میںدوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر کیا ہے۔
بلیک کیپس پھر کورونا کی لپیٹ میں،انگلینڈ سے شکست پاکستان کے مفاد میں
ولیم پورٹر نےمجموعی طور پر 212 بین الاقوامی میچوں میں سے 172 میں آئرلینڈ کی کپتانی کی – ان سے زیادہ کسی نے آئرلینڈ کی قیادت نہیں کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے اب تک کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچزمیں بھی قیادت کی ہے۔یہی نہیں بلکہ 2011 اور 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے کپتان تھے۔37 سالہ کرکٹر نے3 ٹیسٹ میں 58 رنزبنائے۔148 ایک روزہ میچزمیں4343 اسکور کئے۔61 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں 1079 رنز بنائے تھے۔