| | | | | | | | | | |

بلیک کیپس پھر کورونا کی لپیٹ میں،انگلینڈ سے شکست پاکستان کے مفاد میں

لندن،کرک اگین رپورٹ

Image source:skysports

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وہ لندن پہنچنے کے بعد اس کی لپیٹ میں آئے ہیں،انہیں 5 روزہ قرنطینہ کردیا گیا ہے۔کونوے اپنے دوسرے 3 متاثرہ افراد کی فہرست میں چلے گئے ہیں جن کا پہلے ہی کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا،یہ سب الگ سے لیڈز کے لئے سفر کریں گے جہاں اگلی جمعرات سے تیسرا وآخری ٹیسٹ کھیلاجائے گا۔

کیوی ٹیم 3 میچزکی سیریز کے ابتدائی 2 میچز ڈرامائی انداز میں ہاری ہے ،اس سے اس کی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ پوزیشن پر فرق پڑا ہے۔بلیک کیپس وقت کے عالمی ٹیسٹ چیمپئن ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین ٹیبل کے مطابق40 پوائنٹس اور 25 فیصد شرح کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ28 پوائنٹس اور اس کی 29 شرح تناسب سے 7 ویں نمبر پر ہے۔آسٹریلیا72 پوائنٹس اور 75 فیصد شرح کے ساتھ اول نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا 60 پوائنٹس اور71 شرح پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔بھارت،سری لنکا اور پاکستان تیسرے،چوتھے اور 5 ویں نمبر پر ہیں۔تینوں میں شرح کے اعتبار سے 6 فیصد کا فرق ہے۔

رمیز راجہ نے ملتان جانے والی اگلی غیر ملکی ٹیم بتادی

ایسے میں انگلینڈ کو پوزیشن پہلے ہی تباہ کن ہے،اس میں نیوزی لینڈ کا انگلینڈ سےئ ہارنا پاکستان جیسی ٹیموں کے مفاد میں ہے،اس جیت سے انگلینڈ کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا،اس کی فتوحات دیگر ٹیموں کے لئے راستہ ہموار کریں گی کہ وہ فائنل کی ریس میں رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *