| | | | | | |

رمیز راجہ نے ملتان جانے والی اگلی غیر ملکی ٹیم بتادی

ملتان،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

رمیز راجہ نے ملتان جانے والی اگلی غیر ملکی ٹیم بتادی۔ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز میچزکے کامیاب انعقاد پر پی سی بی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے  ملتان کو میچز دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

اتوار کے آخری میچ میں تو دیکھنے والا کرائوڈ تھا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے تینوں میچزکے دوران ملتان میں وقت گزارا۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ انگلش ٹیم اس سال ستمبر،اکتوبر میں 7 ٹی 20 میچزکھیلنے پاکستان آرہی ہے۔ملتان کو اس میں سے 2 میچز دینے کا اارادہ ہے۔معاملہ برطانوی سکیورٹی ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔پی ایس ایل 8 کے میچز ملتان میں کروانے کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ۔

پی سی بی کے راجہ رمیز راجہ ملتان پہنچ گئے،بڑی خوشخبری سنادی

ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپنے ملک روانہ ہوگئی ہے۔ملتان سے واپسی پر ان کی منیجمنٹ نے پی سی بی،ملتان انتظامیہ اور فینز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *