لاہور،کراچی ،کرک اگین رپورٹ
Image by PSL/Twitter
پاکستان سپر لیگ میں 2 اضافی پلیئرز کی شرکت اور ٹیموں کے پک کرنے کی ترتیب بھی سامنے آگئی ہے۔پی سی بی نے تصدیق کردی ہے۔اس طرح کرک اگین کی چند گھنٹے قبل کی خبر کی نہ صرف تصدیق ہوئی ہے بلکہ کراچی کنگز کی ایک الٹ قسم کی پریس ریلیز ٹوئٹر پر گردش کر رہی تھی،جس سے تاثر دیا گیا کہ خبر غلط ہے۔پی سی بی نے جمعہ کی شب ایک پریس ریلیز کے ذریعہ سارا معاملہ کھول دیا،2،2 پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا شیڈول اور پک نمبرز بھی بتادیئے ہیں۔
پی ایس ایل 7 اسکواڈز،تمام ٹیموں میں تاحال 18 پلیئرز،فرنچائزز کی نامکمل وضاحت
پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کی ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز نے اتفاق کیا ہے کہ تمام 6ٹیمیں 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے والےپاکستان سپر لیگ 2022 کے لیے سپلیمنٹری کیٹیگری میں 2،2اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
ہر ٹیم ایک ایک غیر ملکی کھلاڑی کا انتخاب کرے گی،ساتھ میں ایک ایک مقامی پلیئر ہوگا۔ متبادل پلیئر ڈرافٹ7 جنوری 2022 کو ایک ورچوئل سیشن کے ذریعے ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے نیا سبق،پی ایس ایل فرنچائزز کو مزید 2،2پلیئرز رکھنے کی اجازت
کراچی کنگز کے پاس پہلے اضافی کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا پہلا آپشن ہوگا، اس کے بعد لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز اور پشاور ہوں گے۔ اس آرڈر کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ہے۔
ریورس آرڈر فارمیٹ کے تحت دوسری پک کی ترتیب یہ ہوگی کہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ترتیب وار حق استعمال کریں گی۔