سینٹ جارج،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ادھر پاکستان ہارگیا،ادھر ایک اور میزبان ملک ویسٹ انڈیز پاکستان کی طرح تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اچھے آغاز کے باوجود شدید دبائو کا شکار ہوگیا ہے۔آسان الفاظ میں جس طرح پاکستان نے لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے ٹاپ 5 بیٹرز 200 کے آس پاس اڑادیئے تھے۔دوسرے روز وہ پہلے باقی ٹیم آئوٹ نہ کرسکا اور بیک فٹ پر آگیا،اسی طرح اگلے روز پہلی اننگ اچانک فلاپ ہونے کے بعد میچ پر گردت کھوگیا،آخرکار ہار گیا،سیریز بھی گئی۔
یہی کچھ سینٹ جارج کے تیسرے ٹیسٹ میں ہورہا ہے۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ ڈرا رہے،وہاں بھی پچزکا شور اٹھا۔ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹیسٹ کی پچ نئی بنائی اور کل کھیل کے پہلے روز 114 تک انگلینڈ کے 9 کھلاڑی آئوٹ کردیئے تھے۔اس کے بعد اس کی گرفت کچھ کم ہوئی۔کیونکہ ثاقب محمود کی 50 رنزکی اننگ نے 10 ویں وکٹ پر 90 رنز بنوادیئے اور انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 204 کا اسکور کرگئی۔ایک موقع پر 8 کھلاڑی 100 سے پہلے باہر تھے۔
آج کھیل کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کا بھی یہی حال ہے۔100 سے قبل اس کے بھی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔آخری اطلاعات تک اس نے7 وکٹ پر 134 اسکور کرلئے،اب اس کے ٹیل اینڈرز بھی انگلینڈ کی طرح مزاحمت پر تھے۔ کیمبل 35 اور میئرز 28 کے ساتھ نمایاں رہے۔کرس واکس نے 3 اور بین سٹوکس نے 2 وکٹیں لیں۔
نوٹ۔یہ دوسرے روز کے چائے کے وقفہ تک کی رپورٹ ہے،دن کے اختتام پر صورتحال یہاں اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔