برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
کوہلی پھر ناکام،انگلینڈ بھی پہلی شکست کے اسکرپٹ کا شکار،بھارت سیریز جیت گیا۔ایج باسٹن میں بھارت نے ٹیسٹ شکست کا بدلہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پوراکردیا،میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی ہے۔انگلش ٹیم ایک بار پھر ہدف کے تعاقب میں ہتھیار پھینک گئی۔نئے کپتان جوس بٹلر پہلے امتحان میں فلاپ ہوگئے ہیں۔
سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا،پہلے فیلڈ کا فیصلہ کیا،غلط ثابت ہوا۔بھارت نے49 رنزکا اچھا آغاز لیا لیکن انگلینڈ نے تھوڑی دیر بعد 11 ویں اوور تک 89 رنزپر 5 کھلاڑی شکار کرلئے تھے۔کپتان روہت شرما 31،رشی پانت 26،ہردک پانڈیا 12 کرسکے،اس میچ میں واپس آنے والے ویرات کوہلی کے لئے بھیانک خواب ختم نہیں ہوا۔وہ اس بار صرف 1 رن ہی بناسکے۔رویندرا جدیجا نے اہم، موقع پر 46 رنزکی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کا اسکور 8 وکٹ پر170 رنز تک پہنچادیا۔کرس جارڈن نے 27 رنز دے کر 4 اور رچرڈ گلیسن نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں
آسٹریلیا جلدی آئوٹ،کوہلی کو ٹیم سے نکالنے کا بڑا مطالبہ،آج چیلنج
جواب میں میزبان ٹیم آغاز ہی اچھا نہ لےسکی۔55 رنز تک 5 اور 100 سے قبل 8 کھلاڑی پویلین لوٹے۔نتیجہ میں پوری ٹیم 3 اوورز قبل ہی 121 کےقلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔معین علی 35 اورڈیوڈ ویلی 33 رنزکرکے نمایاں بنے۔
بھارت کی جانب سےبھونشورکمار نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اس نے49 رنز سے کامیابی اپنے نام کرکے 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔پہلا میچ بھی اس نے 50 رنز سے جیتا تھا۔