پرل۔کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ویرات کوہلی کو سورج غروب ہونے کے قریب،کپتانی چھوڑکر بھی فارم میں نہ آسکے،ان کے فینز سنچریز کے خواب دیکھتے ہیں،وہ اس بار ہاف سنچری تو کیا کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پرل میں جاری بھارت اور جنوبی افریقا کے دوسرے ون ڈے میچ میں اچھے آغاز کے بعد بھی کوہلی دبائو میں تھے۔بھارت نے ٹاس جیت کر 11 اوورز میں 63 اسکور کا آغاز لیا،شیکھر دھون کے 29 پر جانے کے بعد ویرات کوہلی آئے،8 گیندوں کے وقفہ سے کور میں کیچ دیتے گئے۔وہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔
کوہلی کے لئے گنگولی کا شوکاز نوٹس،بھارتی کرکٹ میں تھرتھلی
کوہلی کا بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے مسئلہ چل رہا ہے،انہوں نے صرف ٹی 20 کی کپتانی چھوڑی تھی،نتیجہ میں انہیں ون ڈے قیادت سے ہٹادیا گیا،دبائو اور سرد جنگ میں کوہلی نے ٹیسٹ کپتانی بھی چھوڑ دی۔بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک پریس کانفرنس کرنے پر کوہلی کو شوکاز نوٹس بھی ملنا ہے جو دورے کے خاتمہ اور بھارت پہنچتے ہی ایشو کیا جائے گا۔اس طرح اس کئ رد عمل میں کوہلی کا یریئر بھی دائو پر لگ سکتا ہے۔
بھارت نے 14 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 اسکور کرلئے تھے۔
ادھر دوحا میں افغانستان نے نیدر لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں35 اوورز میں 2 وکٹ پر 140 ہی اسکور کئے تھے۔
پالی کیلے میں 3 میچز کے فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف 9 اوورز میں بناکسی نقصان کے 39 اسکور بنالئے تھے۔