کرک اگین رپورٹ
Image source,File Photo,Twitter
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور ایک فارمیٹ کے نائب کپتان محمد رضوان کا رد عمل سامنے آیا ہے،پاک نیٹ کے مطابق انہوں نے ویرات کوہلی کی زبردست تعریف کی ہے،رضوان کی گفتگو ایسے وقت میں سامنے آرہی ہے کہ جب بھارتی کپتان کیپ ٹائون ٹیسٹ میں اپنی بد ترین حرکت اور خوفناک جملوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں،آئی سی سی کی جانب سے تادیبی کارروائی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
پاکستانی وکٹ کیپر نے بتایا ہے کہ جب ہم کرکٹرز کھیل رہے ہوتے ہین تو ایک فیملی کی طرح ہوتے ہیں،ایسی باتیں چلتی رہتی ہیں،پاکستان کے خلاف میچ میں جب ہم نے رشی پنت کے خلاف ریویو لیا تو کوہلی نے مجھے کہا کہ کیا تم نے ہمیں 10 اوورز میں باہر کرنا ہے،اس کے بعدجب ہمک بیٹنگ کررہے تھے تو وہ بہت کچھ بول رہے تھے لیکن میں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
کوہلی کا بزدلانہ کھیل بھارت کو لے ڈوبا،کیپ ٹائون ٹیسٹ اور سیریز پر پروٹیز کی گرفت
میچ کے بعد جب وہ میرے پاس آئے،انہوں نے مجھ سے جو باتیں کیں،وہ ذاتی نوعیت کی تھیں،میں نے کسی کو نہیں بتائیں،نہ میں بتائوں گا،میں نے اپنے بھائی کو بھی اس کا نہیں بتایا۔
بات یہ ہے کہ کوہلی ایک اچھے اور بہترین انسان ہیں،کرکٹ میچ میں سب چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔رضوان نے یہ باتیں اس وقت کی ہیں کہ جب کوہلی نے ریویو تبدیل ہونے پر جنوبی افریقا براڈ کاسٹرز کو سنادیں،جو مائیک سے نشر ہوئی ہیں،اس کی تفصیلات کے لئے درمیان میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔