گالے،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کینگروز کو اننگ کی مار،سری لنکا فاتح،ٹیسٹ سیریز ڈرا۔آسٹریلیا کے ساتھ وہی ہوا،جس کا خدشہ تھا،سری لنکن اسپنرز نے اسے دوسری اننگ میں تہس نہس کردیا۔190 رنزکی برتری کے ساتھ جب آسٹریلیا نے اب سے تھوڑی دیر قبل اپنی اننگ شروع کی تھی تو کرک اگین کی پیش گوئی یہی تھی کہ اننگ کی شکست پہلا بڑا چیلنج بن گیا ہے۔آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن باالکل کھڑی نہ ہوسکی اور دوسری باری میں صرف رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں سری لنکا نے دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ اننگ اور 39 رنز سے جیت لیا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سری لنکا نے آسٹریلیا کو اننگ کی شکست دی ہے۔یوں 2 میچزکی سیریز بھی اس نے 1-1سے ڈرا کردی۔پاکستان کے لئے الارم بجایا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم پوائنٹس بنائے۔سری لنکا ٹیم کے ہیرو دینش چندی مل تو تھے ہی لیکن بائولنگ میں پربتھ جے سوریا تھے،جنہوں نے دونوں اننگز میں 6،6 اور میچ میں 12 وکٹیں لیں۔
wwwwwآسٹریلیا کو مشکل چیلنج،چندی مل کی ڈبل سنچری،بابراعظم تیز اظہر علی سست
پیر کو کھیل کے تیسرے ہی روز کہانی تمام ہوگئی۔آسٹریلیا نے 190 رنزکے خسارے کو دور کرنے کے لئے اچھی اننگ شروع کی اور 49 رنزکا اسٹینڈ لیا لیکن اسپنرزکے آتے ہی ہاتھ پائوں پھول گئے۔ڈیوڈ وارنر24،عثمان خواجہ 29،لبوشین 32،سٹیون سمتھ صفر اور ٹریوس ہیڈ 5 کرسکے۔کیمرون گرین نے 23 اور ایلکس کیری 16 رنزبناسکے۔آسٹریلیا ٹیم41 اوورز میں صرف 151 تک ہی پہنچ سکی۔
سری لنکا کے پربتھ جے سوریا نے 59 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں۔ڈیبیو میچ پر انہوں نے 177 رنز کے عوض 12 کھلاڑی آئوٹ کرکے نیاریکارڈ بنادیا۔اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 554 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔یہ اس کا آسٹریلیا کے خلاف بڑا اسکور بھی ہے۔دینش چندی مل کی ڈبل سنچری بنی،یہ بھی کسی بھی سری لنکن کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی ڈبل سنچری تھی۔وہ 206 پر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا پہلی بار آسٹریلیا سے اننگ سے جیتا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 364 اسکور بنائے تھے،لبوشین اور سمتھ کی سنچریز رائیگاں گئی ہیں۔