ٹرینٹ برج،ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے کمال کردیا ہے۔جونی بیئرسٹو کی دھواں دھار سنچری نے نیوزی لینڈ سے فتح چھین لی۔
ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ نے آخری سیشن میں بڑا چیلنج قبول کرکے نیوزی لینڈ کے پائوں سے زمین چھین لی۔
کیویز 553 رنز کے بھی ہارگئے۔انگلینڈ نے 299 رنز کا مشکل ترین ہدف کھیل ختم ہونے سے 20اوورز قبل 50ویں اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔
ہیرو جونی بیئرسٹو تھے ۔انہوں نے دھواں دھار اننگ کھیلی۔بین سٹوکس کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو 93 رنز 4 وکٹ کی تباہی سے باہر نکال کر 272 تک لے گئے۔179 رنز کی شراکت میں سٹوکس کے 136 رنز تھے جو92 بالز پر 7 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے بنائے گئے۔
سٹوکس ناقابل شکست 75 ہرناٹ آئوٹ تھے۔
انگلینڈ نے 539اور 299 رنز جب کہ نیوزی لینڈ نے 553 اور 284رنز کئے۔
ریکارڈز کی خبر الگ سے ہوگی