آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
ایک اور آل راؤنڈر نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سنٹرل کنٹریکٹ ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا،ٹرینٹ بولٹ کے آدھے ریٹائرمنٹ اعلان کے بعد کیوی فاسٹ باؤلر و آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔بولٹ مخصوص سیریز سے باہر ہیں ۔
بلیک کیپس کے لئے 2012 میں ٹی 20 میچ سے ڈیبیو کرنے والے پیسر نے آخری نمائندگی اس سال لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے ساتھ کی تھی۔
گرینڈ ڈی ہوم نے اپنے ملک کے لئے 29 ٹیسٹ میچز میں 49 وکٹیں اور 1432 رنز 2 سنچریز کے ساتھ بنائے۔45 ایک روزہ میچز میں 742 رنز چنیے،30 وکٹیں لیں۔41 ٹی 20 میچز میں 505 اسکور کئے اور صرف12 وکٹیں لیں۔
ڈی گرینڈ ہوم کے متعلق نیوزی لینڈ کرکٹ حکام اس وقت بھی حیران ہوئے جب اتوار کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ان کو بگ بیش لیگ کے آنے والے ایڈیشن میں سلیکٹ کرلیا۔
ورلڈ نمبر ون بائولر ٹرینٹ بولٹ خود سے بولڈ،سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر
نیوزی لینڈ کرکٹ کے لئے رواں ماہ مشکل رہا ہے۔اس سے قبل پیسر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے معذرت کی تھی ۔