سٹورٹ براڈ پر جرمانہ،آئی سی سی نے پکڑلیا
ڈی میرٹ پوائنٹ جاری۔مقررہ پوائنٹس پر جاتے ہی معطلی ہوگی۔
ہیڈنگلے لیڈز میں انگلش پیسر نے کیوی ٹیم کی دوسری اننگ کے 89 ویں اوور کے دوران کیوی بیٹر کو بال مارنے کی کوشش کی۔وہ زد میں بھی آگئے۔
آئی سی سی قانون کے مطابق یہ خلاف ورزی تھی ۔مچل آسکور لینے کو بھی دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔اسکور کی کوشش بھی نہیں کی۔
سٹورٹ براڈ نے عین ان کے سامنے ان پر بال دے ماری ۔
امپائرز اور میچ ریفری نے کیس کی سماعت کے بعد رائٹ ہینڈ پیسر کو سزا سنادی۔
براڈ کے اکائونٹ میں 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔24 ماہ میں 4 ہونے پر معطلی کی سزا لاگو ہوجاتی ہے۔