لاہور،میڈیا ریلیز
کیپری گلوبل کرکٹ گلوبل کے سنگ،یو اے ای ٹی 20 لیگ کی فرنچائز لے لی۔
کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرکے کرکٹ میں پہلی بار تاریخی قدم رکھا ہے۔
کیپری گلوبل گروپ ایک کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ فرنچائز حاصل کی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنے کے خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سے کیپری گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش شرما نے کہا؛ “ہمیں یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ کھیلوں کی فرنچائزنگ میںشمولیت کرکٹ کے مداحوں کی وجہ سے ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں کیونکہ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے آئی پی ایل میں کھیل کے معیار کو دیکھتے ہوئے ہماری کوشش ہو گی کہ متحدہ عرب امارات کی لیگ میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور ہم پر امید ہیں کہ یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا یہ سیزن کامیاب ہو گا اور آئندہ برسوں میں اس میںمزید بہتری آئے گی ۔
عجمان ٹی 20 کپ دنیائے کرکٹ کے لئے نیا اضافہ،اہم تفصیلات
خالد الزرونی، متحدہ عرب امارات کی T20 لیگ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے کہا؛ “میں مسٹر شرما کو متحدہ عرب امارات کی۔ فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔ ایک ایسے پارٹنر کا ہونا جو ہندوستان کے تسلیم شدہ مالیاتی کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ہے جو یقینا کرکٹ کے فروغ کے لئے اہمیت کی حامل ہے جس سے یو ای میں کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ “ہمیں بہت خوشی ہے کہ راجیش شرما جیسے افسانوی سرمایہ کار شخصیت نے لیگ کے ساتھ شراکت داری کی۔ یہ یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور یقینا اس سے یو اے ای میں کرکٹ مزید فروغ ملے گا۔