| | | | |

عجمان ٹی 20 کپ دنیائے کرکٹ کے لئے نیا اضافہ،اہم تفصیلات

 

 

عجمان، متحدہ عرب امارات،میڈیا ریلیز

 

عجمان ٹی 20 کپ دنیائے کرکٹ کے لئے نیا اضافہ،اہم تفصیلات۔
عجما ن کپ کا اغاز رواں ماہ متحدہ عرب امارات ریاست عجمان میں کیا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی جس کی سر پرستی ہز ہائی نیس شیخ عبدالعزیز بن حمید النعیمی کریں گے جبکہ ابوظبی ٹی10کے بانی نواب شجیع الملک عجمان ٹی20کپ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

یہ میچز 13 سے 22 مارچ تک عجمان کے ملک کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جہاں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور اس کا جائزہ لیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں جس سے کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کیا جا سکے ۔ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے لڑکوں کو پلیر منیجمنٹ کونسل کے پاس اسسمنٹ کے لئے لایا جائے گا اور بہترین کھلاڑیوں کو کرکٹ کیریئر کو آگے بڑھانے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر سینئرز کے ساتھ کھیلنے کے مواقع دیئے جائیں گے ۔

عجمان کپ کے حوالے سے عجمان میں پریس کانفرنس کی گئی جس سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایس ایم کے چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ خطے میں موجودبہترین ٹیلنٹ کو تلاش کر کے بین الاقوامی سطح تک پروموٹ کیا جائے گا کیونکہ یو اے ای میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس سسٹم کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لائیں ۔ ہماری کوشاں ہیں کہ ہم ایک ایسا انفراسٹرکچر بنائیں جس سے کھلاڑی صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ بنیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں آسانی ہوایک مقابلہ سازی کی فضا قائم ہو اور بہترین ٹینلنٹ سامنے آئے۔ نئے ٹیلنٹ کو بعد ازاں ابوظبی کے میگا ٹورنمنٹ میں کھلنے کا موقع دیا جائے گا ۔

لیجنڈری ہندوستانی کرکٹر محمد اظہرالدین نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے جس سے مقامی کھلاڑیو ں کو بین الاقوامی سطح تک پروموٹ کیا جائے گا انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ڈومیسٹک سرکٹ میں ہونے والی حیرت انگیز پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی فارمیٹ کے ساتھ پہلا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے اور اس لیے اس کے بہت زیادہ اثرات ہوں گے۔ عجمان کپ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے رسمی ڈرافٹ سے لے کر دنیا بھر میں ہونے والی لائیو اسٹریمنگ عجمان کو کرکٹ کے نقشے پر لانے میں کامیاب ہو گا جس کا فائدہ آئندہ دنوں میں کرکٹ کو ہو گا

میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس ہونے چاہئیں تاکہ نیا سے نیا ٹینٹ سامنے لایا جا سکے
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے عجمان کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر پرویز خان نے کہا، متحدہ عرب امارات میں مقیم ٹیلنٹ اور تمام قومیتوں سے کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای میں مقیم تمام قومیتوں سے کھلاڑی اس ٹورنمنٹ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

عدنان الملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے میں مقامی سطح پر اس طرح کے ٹورنمنٹ کا انعقاد ایک احسن قدم ہے جوٹینلنڈ کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں کافی مدد گار ثابت ہو گا عدنان الملک نے مزید کہا کہ یو اے ای میں جنوبی ایشیائی ٹورنامنٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی ارادہ ہے جہاں ڈومیسٹک لیگز کے کھلاڑیوں کو ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بین الاقوامی ٹیلنٹ کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

عجمان ٹی20کپ 13 سے 22 مارچ تک عجمان کے ملک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مراٹھا عربینز، بنگلہ ٹائیگرز، دہلی بلز، اور عجمان ہیروز شامل ہیں ٹورنمنٹ کا فائنل 22مارچ کو کھیلا جائے گا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *