| | | | |

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی کراچی لینڈنگ،ایک کھلاڑی کا پودے پر غصہ

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔دونوں ٹیموں نے سخت سکیورٹی میں راولپنڈی سے کراچی کا دورہ کیا۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کے ساتھ چلتے آئے۔ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے آسٹریلیا کے ایک کرکٹر نے نہایت غصہ میں پودے کو بال سمجھ لیا اور بازو کو بیٹ کے اسٹائل میں گھما کر شاٹ مارا۔چہرے پر بے زاریت نمایاں تھی ۔

بدھ کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی کراچی کے دورے پر تھے۔شہر میں سخت سکیورٹی تھی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سکیورٹی روٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ رکنا پڑا ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہفتہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *