کیپ ٹائون۔ کرک اگین رپورٹ
ایک اور بڑی جنگ کا وقت آن پہنچا۔بھارت اور جنوبی افریقا کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل منگل 11 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔کیپ ٹائون کے ٹیسٹ میچ کی اہم بات یہ ہوگی کہ وہ کبھی یہاں جیت نہ سکے۔5 میچز میں سے میں شکستیں اور ڈرا ہیں۔
پھر پروٹیز کا کمال یہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کے خلاف کبھی ٹیسٹ سیریز ہارے نہیں ہیں۔
بھارت سیریز کے پہلے میچ میں سنچورین میں جیت گیا تھا۔حالانکہ اس میچ سے قبل ہمیشہ ہارا تھا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت ہارگیا تھا۔اس سے قبل جنوبی افریقا بھارت سے 5 میچز سے ناکام آرہا تھا۔مطلب یہ ہے کہ اب تک کے دونوں نتائج مقام کے حساب سے غیر متوقع ہی تھے۔
کیپ ٹائون نے بھی یہی روش رکھی تو نئی روایت بن جائے گی۔
بھارت آخری میچ ہار کر بھی قدرے فیورٹ ہے۔پھر ویرات کوہلی کی واپسی بھی ہوگئی ہے ۔سراج فٹ نہیں ہیں۔وہ نہیں کھیلیں گے۔ہنومان وہاڑی نہیں کھیل سکیں گے۔ ایشانت شرما یا امیش یادھیو۔ان میں سے ایک کھیلیں گے۔پروٹیز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے صاف موسم کی پیش گوئی کی ہے۔وکٹ بہتر ہوگی۔ہہلی اننگ میں 360 سے 400 اسکور مسئلہ نہیں ہیں۔مہمان ٹیم دھوکہ کھا جاتی ہے۔میچ دوپہر 1بجے شروع ہوگا۔
ویرات کوہلی کو 8 ہزار رنز کی تکمیل کے لئے 146 اسکور درکار ہیں۔چھٹے بھارتی پلیئر ہونگے۔ادھر ربادا 50 واں ٹیسٹ کھیلیں گے۔226 وکٹیں لے چکے ہیں۔رہانے بھی 5 ہزار رنز سے 79 اسکور کے فاصلے پر ہیں ۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کی شام۔ نہایت غصہ میں کہا ہے کہ میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔وہ اپنی اور ساتھی پلیئرز کی خراب کارکردگی کے سوال پر پھٹ پڑے۔کوہلی نے کہا کہ کوئی کیا کہتا ہے۔مجھے کوئی مطلب نہیں ہے ۔مجھے ہر ایک کو ہر بات یا چیز ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔