پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
سری لنکا فتح کے قرین بہنچ کر ہمت ہارگیا،اکیلے گلین میکسویل نے پورا میچ بنادیا اور پھر جیت لیا۔پالی کیلے کے فل پیک ہائوس میں آئی لینڈرز نے اچھا مقابلہ کیا،میچ کے اختتامی لمحات میں وہ اپنے ہوش ٹھیکانے نہ لگاسکے۔نتیجہ میں کینگروز نے آئی لینڈرز کے پوش اڑادیئے۔
سری لنکا کے دورے میں موجود آسٹریلیا 5 ایک روزہ میچ کی سیریز کھیل رہاہے،اس کے پہلے مقابلہ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔گونا تھیلاکا اور نشانکا نے پہلی وکٹ پر 115 رنزکا اسٹینڈ دے کر بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔گونا تھیلاکا 55 اور نشانکا 56 رنزبناکر آئوٹ ہوئےتو ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنے والے کوشال مینڈس نے 86 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ہاسارنگا ڈی سلوا نے 8 ویں نمبر پر کھیلتے ہوئے صرف 19 بالز پر 37 تیز رنزبنائےْسری لنکا کی اننگ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 300 کے بڑے مجموعہ کے ساتھ مکمل ہوئی۔مارنوس لبوشین اور آشٹن اگر نے 2،2 وکٹیں لیں۔
کیویز کے پائوں اکھڑ گئے،553 رنز کرکے بھی شکست
آسٹریلیا کا جوابی آغاز زیادہ اچھا نہ تھا۔اوپنر ڈیوڈ وارنر صفر اور ایرون فنچ 44 رنزکرکے آئوٹ ہوئے۔سٹیون سمتھ 53ا ور مارنوس لبوشین 24 کرکے چلتے بنے۔مارکوس سٹوئنز نے اہم 44 رنزبنائے۔ایلکس کیری نے 21 کی اننگ کھیلی۔
اس دوران ہونے والی بارش کے باعث ڈک ورتھ پر آسٹریلیا کو 44 اوورزمیں 282 رنزکاہدف سیٹ کیا گیا تھا۔ گلین میکسویل نے 51 بالز پر 80 رنزکی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کے لئے آخری اوور تک فائٹ کی۔ نتیجہ میں آسٹریلیا نے ہدف 9 گیندیں قبل 8 وکٹ پر پورا کرلیا۔میکسویل نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔آسٹریلیا کو بری طرح ڈسٹرب کرنے والوں میں ہاسارنگا ڈی سلوا بھی پیش پیش تھے،انہوں نے58 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا 254 پر 8 وکٹ کھو کر بھی 2 وکٹ سے جیت گیا۔5 میچز کی سیریز میں اس نے 0-1 کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔میکسویل مین آف دی میچ رہے۔
یہ ایک روزہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہے۔اس لئے اس کی فتوحات سے دونوں ٹیموں کے پوائنٹس نہیں بڑھیں گے۔