شارجہ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ کی تاریخ کی بڑی جیت رقم کرلی ہے۔ہانگ کانگ ٹیم 38 کےکم تر اسکور پر ڈھیر ہوگئی ہے۔یوں پاکستان نے ایشیا کپ 2022 کے گروپ اے کا آخری میچ 155 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کرکے سپر4 میں جگہ بنالی ہے،۔اس کے ساتھ ہی سپر 4 کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔کم ترین اسکور کا ریکارڈ پہلے ویسٹ انڈیز کے پاس 45 رنزکا تھا،جو 2019 میں ورلڈکپ میں بنا،اب ہانگ کانگ 38 کے ساتھ اسکا مالک ہے۔
گروپ اے سے بھارت پہلے اور پاکستان نمبر 2 کے طور پر گیا۔
گروپ بی سے افغانستان پہلے اور سری لنکا دوسرے نمبر کے ساتھ گیا۔
جمعہ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ ٹیم پاکستان کے2 وکٹ پر بنائے گئے 193 رنزکے جواب میں رک ہی نہ سکی اور 11ویں اوورز میں صرف 38 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔سب سے زیادہ ایکسٹراز تھے،پھر نزاکت کے 8 تھے۔کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ گیا۔ٹیم صرف38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سےشاداب خان نے 2 اوورز 4 بالز پر 8 رنز دے کر 4 اور محمد نواز نے 2 اوورز میں 5 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ نے 2 اوورز میں 7 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
خوشدل نے خوش کردیا،ہانگ کانگ پاکستان کو 3 فالتو اوورز کرواگیا،194 رنزکا اب چیلنج
پاکستانی اننگ کی تفصیلات یہاں دیئے گئے لنک میں ملاحظہ فرمائیں۔