پاکستان کرکٹ ٹیم نے نے اپنی ٹیم میں پہلے 3 تبدیلیاں کیں،پھر اس سے اگلے روز چھپر پھاڑ انڑی ڈالی۔تبدیلی کی تعداد بھی 4 کرلی،ساتھ میں ایک سال سے ڈراپ شعیب ملک بھی واپس آگئے۔سری لنکا کرکٹ میں پاکستان کا جہاں حقیقی دوست ہے،وہاں وہ اس کے نقش قدم پر بھی چل رہا ہے،اس نے بھی اگلے روز ایک ساتھ 4 تبدیلیاں کردیں۔پھر بھی اسے لگا کہ پاکستان کے ساتھ ویسی اظیار یکجہتی نہیں ہوئی،جیسا کہ حق تھا۔نتیجہ میں اس نے بھی وہی کچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کے معاملہ میں کیا ہے۔
جی ہاں!سری لنکن کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج منگل 12 اکتوبر کو کولمبو میں ہوگا،اس اجلاس میں ایک سینئر پلیئر کی ٹیم میں واپسی اور اسے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کھلاڑی بھی شعیب ملک کی طرح اپنی ٹیم سے باہر ہے۔
شعیب ملک،چوتھائی صدی پرانا پلیئر، 3 سال سے ناکام،ورلڈ ٹی 20 کی ٹکٹ کیسے ملی
ہم آہنگی ہو تو ایسی،شعیب ملک کی طرح سری لنکن ٹیم میں بھی بڑی انٹری،آج اعلان متوقع۔سری لنکا کے سابق کپتان،آل رائونڈر اینجلیو میتھیوز اس سال کے شروع سے ٹیم سے الگ ہیں،ان کا اپنے بورڈ سے اختلاف چل رہا تھا،کنٹریکٹ اور سینئرز کی عزت کے حوالہ سے انہیں شدید خدشات لاحق تھے۔بعد میں انہیں سری لنکن ٹیسٹ کپتان سمیت کئی پلیئرز نے جوائن کیا۔اس کے بعد بورڈ کا مسئلہ پلیئرز کے ساتھ حل تو ہوگیا۔میتھیوز نے اس موقع پر اپنے آپ کو سائیڈ لائن کرلیا اور کہا کہ میری سلیکشن پر غور نہ کیا جائے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا کے سابق کپتان اینجلیو میتھیوز نے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے اور بورڈ سے کہا ہے کہ وہ ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے دستیاب ہیں،ان کی جانب سے ایک ای میل بھیجے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
کرک اگین کی تحقیق کے مطابق یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں،جتنا بیان کیا گیا ہے۔برف دونوں جانب سے پگھلی ہے۔سری لنکا بورڈ کی جانب سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔میتھیوز کو یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔اس کے بعد انہیں آفیشل لائن اختیار کرنے کو کہا گیا ہے کہ وہ درخواست کریں۔
نتیجہ میں سری لنکا بورڈ آج منگل کو اس پر اپنے اہم، اجلاس میں فیصلہ جاری کرے گا۔امکان ہے کہ میتھیوز کی واپسی ہوجائے گی،اس طرح شعیب ملک کیس کی ایک بار پھر یاد تازہ ہوگی۔