کراچی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے کھلاڑی گھبرانے لگے،پہلے سیشن کے 120 منٹ میں سے 100 منٹ بناکسی وکٹ کے گزارنے کے بعد ان کی حالت خراب ہونے لگی ہے،مشاورت کے نام پر بال کے بارے میں کھلاڑی بات کرتے نظر آئے،سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں صارفین نے تبصروں میں لکھا ہے کہ ہوشیار ہوجائو،بال کے ساتھ کچھ کرنے لگے ہیں۔لوگوں کو 2018 کا جنوبی افریقا میں بال ٹیمرنگ سکینڈل یاد آگیا۔ہوشیار،پھر ہوشیار،آسٹریلین نے بال ہاتھوں میں پکڑلی،چھیڑچھاڑ کا عکس،تبصرے ہونے لگے۔
ثاقب محمود ٹیسٹ ٹیم میں شامل،پی سی بی ویڈیو ظالمانہ قرار،آسٹریلین غصہ میں
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف زبردست مزاحمت جاری ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے پہلے سیشن کے ابتدائی 90 منٹ میں شائقین کا جوشو خروش گرم رکھا،ہرشاٹ پر داد ملی۔آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لائن اور مچل سویپسن بعض اوقات اچھی ٹرن کرنے کے باوجود بھی وکٹ نہ لےسکے۔
ایک موقع پر بابر اعظم کے گلوز پر لگی بال پاس کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں میں کیچ میں نہ بدل سکی۔اس سے اگلے اوور میں بابر اعظم نے ایسا رن لینے کی کوشش کی،جس پر رن آئوٹ ممکن ہوتا۔عبداللہ نے منع کردیا۔عبداللہ شفیق اور بابر نے 200 رنزکی شراکت بڑی آسانی سے مکمل کرلی۔