لندن،کرک اگین رپورٹ
ہوم آف کرکٹ کی بالکونی سے انگلش ٹیم کی خفیہ پیغام رسانی ،سوالات اٹھ گئے۔،انگلینڈ کی جانب سے ہوم آف کرکٹ کی بالکونی سے میچ کے دوران خفیہ کوڈرسانی کا انکشاف ہوا ہے،اس پر یہ سوالات کھڑے ہوئے ہیں کہ کیا یہ دھوکاہے؟کیا اس کا دفاع ممکن ہے؟کیا اخلاقی طور پر اس کی گنجائش ہے؟اس حوالہ سے برٹش میڈیا نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
معاملہ یہ ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دسمبر 2020 سے اپنے کیمپ سے فیلڈ میں ایک خفیہ کوڈ رسانی کرتی ہے،اس کے لئے ایک اسپیشل بھرتی موجود ہے۔تجزیہ کار نیتھن لیمن بالکونی سے نمبرز اور حروف کو ملاکر ایک میسج نمایاں کرتے ہیں،اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فیلڈ میں کپتان اگلا اوور کسے دے،ایسا سابق کپتان جوس بٹلر کی موجودگی میں بھی ہوا،یہ سلسلہ نئے کپتان جوس بٹلر نے بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کتاب میں شاید یہ مسئلہ نہیں ہے ،ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ کوئی حکمیہ پیغام رسانی نہیں ہوتی،فیلڈ میں موجود کپتان بااختیار ہے کہ وہ ضرورت پڑنے،بیٹررز کی تبدیلی کو سامنے رکھ کر کنڈیشن کےمطابق اپنے فیصلے آپ کرے۔
انگلینڈ کا بھی بھارت کو ٹکر کاجواب،کوہلی پھر فلاپ،سیریز برابر
کرکٹ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے،اس لئے کہ ہوم آف کرکٹ میں ایسی غیر اخلاقی پریکٹس نہیں ہونی چاہئے تھی۔یہ کرکٹ کی روح کے خلاف ہے۔
لارڈز میں جمعرات کو بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
ہوم آف کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے خفیہ کوڈ استعمال کرنے کی مشق ، یہ بتانے کے لیے کہ کون سا بائولر اگلا اوور کروائے۔انگلینڈ کے تجزیہ کار نیتھن لیمن نے ڈریسنگ روم کی بالکونی میں نمبرز پوسٹ کر کے کپتان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حساب سے باؤلنگ کرے۔