سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز 15 وکٹوں کی برسات،میچ دوسرے ہی روز فیصلہ کن موڑپر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سڈنی ٹیسٹ 2 روز بعد ہی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔پہلے روز گرنے والی 12 وکٹوں کے بعد دوسرے روز 15 وکٹیں گر گئی ہیں۔
بھارت نے دوسری اننگ میں 6 وکٹ پر141 رنزبنائے ہیں۔یوں اس کی سبقت 145 رنزکی ہوگئی ہے۔رشی پنت نے 33 بالز پر 61 رنزکی اننگ کھیلی۔ویرات کوہلی پھر ناکام ہوگئے۔6 رنزبناکر پھر سلپ میں کیچ دے گئے۔سکاٹ بولینڈ 42 رنز دے کر 4 وکٹیں لے چکے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کی پہلی باری 185 رنزکے جواب میں 181 اسکور پر باہر ہوگئی۔بیو ویبسٹر نے نے 57 اور سٹیون سمتھ نے 33 رنزکی اننگز کھیلیں۔سراج اور کرشنا نے 3،3 وکٹیں لیں۔
بارڈر۔گاواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کو 1-2 کی سبقت ہے لیکن یہ فیصلہ کن میچ اوپن ہو گیا ہے۔بھارت نے اگر 200 رنزکا ہدف سیٹ کیا تو آسٹریلیا کیلئے مشکلات ہونگی۔
Getty Images