| | |

حسن اتفاق،کرکٹ کے 2 سپراسٹارز2 مختلف ممالک میں فٹبالرز کے ساتھ

کرک اگین رپورٹ

حسن اتفاق،کرکٹ کے 2 سپراسٹارز2 مختلف ممالک میں فٹبالرز کے ساتھ۔دنیائے کرکٹ کے 2 مستند نام ،ایک دوسرے کے مخالف،ایک دوسرے کا احترام کرنے والے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے لئے عجب حسن اتفاق۔ایک ہی روز 2 بڑے لیکن مختلف ممالک میں فٹبال یا فٹبالرز کے ساتھ پائے گئے۔یہ کمال اتفاق ہے،اس لئے بھی کہ دونوں کلاسیکل بیٹرز ہیں۔دونوں کا کرکٹ دنیا میں بڑا احترام ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ان دنوں امریکا میں ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی اینڈ سکول میں 4 روزہ پروگرام میں شریک ہیں۔اسی سلسلہ میں انہیں ایک معروف فٹبال کلب کے معروف کپتان کے ساتھ ایک ساتھ دیکھاگیا۔چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکیوٹا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک ساتھ بیٹھے تھے اور بابر خطاب کررہے تھے۔

وارنر کی ریٹائرمنٹ خواہش مشروط ہوگئی،حسن اور شاہین کا مقابلہ،لارڈز میں ریکارڈ،متعدد خبریں

ادھر امریکا سے دور انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں  ایف اے کپ فٹبال فائنل کو ویرات کوہلی،ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور ادیگر بھارتی کرکٹرز نے میدان میں جاکر دیکھا۔یوں ویرات کوہلی اوربابرا عظم کرکٹ کے 2 سپر اسٹارز ایک ہی روز 2 مختلف مقامات پر فٹبال کے ساتھ یا فٹبالرز کے ساتھ دیکھے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *