کولمبو،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑی 2 اہم شخصات کولمبو کسینو کا دورہ کرتے پکڑے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجرانٹرنیشنل کرکٹ اور میڈیا منجیر کی کولمبو کسینو کی ویڈیو اور فوٹیج سامنے آئی ہیں،اس کے بعد پاکستانی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔آئی سی سی ظابطہ کے مطابق کرکٹ کے دوران کسی کھلاڑی یا ٹیم آفیشل کا کسینو یا جوئے کی کسی بھی جگہ پر جانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگا۔
امپائرز کی تیسری انسپیکشن،میچ ٹائم،اوورز کنفرم ،وسیم کی ملاقاتیں
پاکستانی کرکٹ فینز نے تنقید ہے۔پی سی بی کے نوٹس میں یہ آچکا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم میڈیا منیجرعمر فاروق کالسن اور جنرل منیجر بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ عدنان علی نے تصدیق کی ہے کہ وہ کسینو گئے ہیں لیکن جو کھیلنے نہیں کھانا کھانے گئے تھے۔اس کا سابق کرکٹرز پاکستان نے جواب دیا ہے کہ یہ کیا مذاق ہے اور یہ ناقابل یقین بات ہے۔وہاں گئے ہی کیوں۔
کرکٹ فینزکی یاد دہانی کیلئے ذکر ہو کہ 2015 کے ورلڈکپ کے دوران اس وقت کے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر معین خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کسینو گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت کے پی سی بی چیئرمین شہر یارخان نے انہیں واپس بلالیا تھا،اتفاق سے انہوں نے بھی کھانا کھانے کا بہانہ بنایا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سے جڑی متعدد اہم شخصیات اس وقت سری لنکا میں ہیں اور ایشیا کپ میزبان ہونے کی وجہ سے 2 درجن کے قریب لوگ سری لنکا میں ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس پر کیا ایکشن لے گا۔
شاہین آفریدی کا جسپریت بمرا کو تحفہ،بقیہ حصہ دوڑ کردیا
آئی سی سی کا ایکشن لینا بھی بنتا ہے۔کرک ٹ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تو ہوگئی ہے۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں شخصیات کےخلاف بڑا ایکشن فی الحال نہیں لے سکا،علم ہوا ہے کہ ان کی تگڑی سفارش ہے۔