| | | |

امپائرز کی تیسری انسپیکشن،میچ ٹائم،اوورز کنفرم ،وسیم کی ملاقاتیں

 

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ۔

امپائرز کی تیسری انسپیکشن،میچ ٹائم،اوورز کنفرم ،وسیم کی ملاقاتیں

 

طویل ترین مشاورت ،امپائرز کی طویل تر انسیپکشن کے بعد ایشیا کپ سپر4 میچ کا فیصلہ ہوگیا۔
کولمبو میں بارش رکنے اور میدان کلیئر کروانے کے بعد میچ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7 اور پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بجے دوسری انسیپکشن ہوئی۔کام خراب تھا۔30 منٹ پھر ہوئی بات  نہ بنی۔اب تیسری انسیپکشن 8 بجے ہوگی ۔اگر بارش نہ ہوئی تو پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے میچ کروانے کا فیصلہ ممکن ہے ۔
یوں فی اننگ۔ 15اوورز کی کٹوتی ہوگی۔اب بھارتی اننگ 35 اوورز میں مکمل ہوگی اور پھر پاکستان کی اننگ ہوگی۔
ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ 25 ویں اوور میں اس وقت رکا تھا جب بھارت نے 2 وکٹ پر 147 اسکور بنائے تھے۔

اس دوران سابق پاکستانی لیجنڈری پیسر وسیم اکرم نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے پچ پر ملاقات کی اور ان کو ٹپس دیں۔وسیم اکرم نے ویرات کوہلی سے بھی ہاتھ ملائے ۔پہلی انسیپکشن کے بعد دوسری انسیپکشن رات لوکل ٹائم 8 بجے ہوئی۔پھر امپائرز دونوں کپتانوں سے ملے اور انہیں اعتماد میں لیا ۔تیسری انسیپکشن لوکل ٹائم ساڑھے 8 ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *