بھارت پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی قومی کرکٹرزکی ٹریننگ،چاروں جانب سناٹا
حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
بھارت پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ہی قومی کرکٹرزکی ٹریننگ،چاروں جانب سناٹا۔آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے میدان میں پہلی انٹری۔بھارت پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔کرکٹ فینز سے بچانے کے لئے اسٹیڈیم کے ارد گرد بڑی سخت سکیورٹی تھی۔
پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے تھے۔بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔
آسٹریلیاکا اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر،جنوبی افریقا کپتان بھارت چھوڑگئے،سری لنکا کیلئے بہتب بڑی نیوز
کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔یہ میچ بھی بند دروازوں کے پیچھے ہوگا۔