| | |

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بنگلہ دیش میں پھر جیت

 

 

 

راجشاہی، 17 مئی 2023:کرک اگین ڈاٹ کام

پاکستان انڈر19 ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیدی۔

اس طرح پاکستان انڈر ٹیم نے اس دورے کو شاندار کارکردگی پر ختم کیا ۔اس نے دورے کا واحد چار روزہ میچ دس وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں چار ایک سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

راجشاہی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کی اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

اوپنر جیشان عالم نے صرف 26گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

انہوں نے صرف 9 اعشاریہ ایک اوورز میں معین الاسلام کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 72رنز کا اضافہ کیا۔ معین الاسلام 21رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان احرار امین نے تین چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ عارف الاسلام نے 30 رنز اسکور کیے۔

پاکستان انڈر19 کی طرف سے احمد حسین نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر19 کو پہلے ہی اوور میں شاہ زیب خان کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان انڈر19 کی طرف سے شامل حسین نے67 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں مدد کی ان کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

عرفات منہاس نے صرف 22 گیندوں کا سامنا کیا اور 41رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کپتان سعد بیگ نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24رنز بنائے۔

پاکستان انڈر19 نے آخری اوور کی پہلی گیند پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

میزبان ٹیم کی طرف سے اقبال حسین نے 23رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *