| | |

ویلنگٹن ٹیسٹ،آخری روز ہائی وولٹیج ڈرامہ نہیں ،کئی ڈرامے،1 رن سے فیصلہ

ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ

ویلنگٹن ٹیسٹ،آخری روز ہائی وولٹیج ڈرامہ نہیں ،کئی ڈرامے،1 رن سے فیصلہ ۔ویلنگٹن ٹیسٹ کے آخری روز ہائی ولٹیج ڈرامہ،میچ متعدد بار ادھر ادھر ہونے کے بعد صرف 1 رن سے فیصلہ کن بنا۔سوال یہ ہے کہ میچ کی فیورٹ انگلش ٹیم جیتی یا کیوی ٹیم۔اس کے لئے یہ نیوز دیکھیں

آج منگل کو انگلینڈ نے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگ شروع کی تو آغاز تباہ کن تھا۔80 پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔زک کرولی،بین ڈکٹ 43،زک کرولی 24،اولی رابنسن 2،اولی پوپ 14 اور ہیری بروک صفر پر چلے گئے۔

جوئے روٹ نے کپتان بہین سٹوکس کے ساتھ مل کت چھٹٰ وکٹ کی شراکت میں بہترین مزاحمت کی،121 رنزکا اضافہ کرکے اسکور 5 وکٹ پر 201 کردیا۔اب جیت 57 رنزکی دوری پر تھی۔اگلے 1 رن میں بین سٹوک 33 اور جوئے روٹ شاندار 96 اسکور بناکر آئوٹ ہوئے تو نقشہ پھربدل گیا۔انگلش کیمپ کو یہ دونوں بڑے کیپسول ویگنار کے لگے۔پھر بھی ایک موقع پھر ایسا تھا کہ8 وکٹ پر اسکور 251 تھا۔7 رنز دورر تھے کہ35 رنز کی اننگ کھیلنے والے بین فوکس  کو سائوتھی نے شکار کردیا۔2 رنز کے لئے جیت باقی تھی۔ایک رن میں میچ ڈرا ممکن تھا کہ  جمی اینڈرسن کو بھی ویگنار نے فارغ کردیا۔

یوں انگلش ٹیم75 ویں اوور میں 256 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔بین سٹوکس الیون کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد صرف 1 رن سے شکست ہوئی۔2 میچزکی سیریز بھی 1-1 سے ڈرا ہوگئی۔کین ولیمسن میچ کے اور ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ویگنار نے 62 رنز دےکر4 اورسائوتھی نے 45 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی ٹیم فالوآن کے بعد میچ جیتی ہو،اس لئے کہ انگلینڈ نے 435 رنز 8 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کی تھی۔نیوزی لینڈ کو 209 پر ڈھیر کرکے فالوآن کیا تھا۔کیویز نے 483 رنزدوسری اننگ میں بنائے تھے۔

ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ 1 رن کے مارجن کی جیت ٹیسٹ ہسٹری میں دوسری بار ہوئی ہے۔پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 1993 میں 1 رن سے ہرایا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *