| | | | | |

لٹل اسٹارز بھی سینیئرز کے پیچھے ،جان نکال کر انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 

 

بینونی،کرک اگین رپورٹ

لٹل اسٹارز بھی سینیئرز کے پیچھے ،جان نکال کر انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انڈر19 ورلڈکپ سیمی فائنل گروپ2 سے دونوں ٹیمیں کنفرم،پاکستان کس کے مقابل،بھارت کس سے کھیل سکتا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکس کے آخری میچ میں پاکستانی لٹل اسٹارز بھی اپنے سینیئر کے نقش قدم پر۔پوری قوم کو مشکل میں ڈالے رکھا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

بینیونی میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھلایا اور 41 ویں اوور میں 155 پر آئوٹ کردیا،اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل کا پکا امیدوار بن گیا۔اسے 38.1 اوورز میں یہ ہدف پورا کرنا تھا۔آفتاب منہاس 34 اورزاہزیب خان 26 کرسکے۔بنگلہ دیش کی جانب سےروہانت اور شیخ پرویز نے 2،2 وکٹیں لیں۔

پاکستانی پیسرز نے اس پر بھی جم کر مقابلہ کیا اور بنگلہ دیش جس کے پاس 38 اوورز موجود تھے،37 رنز کے آغاز کے ساتھ 83 پر 6 وکٹ گنوا گیا ۔نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی تباہ کن بائولنگ کے باعث پاکستان میچ میں واپس آگیا۔علی رضا نے ساتھ دیا ۔بنگلہ دیش 123 تک 6 ائوٹ پر تھا ۔پاکستان نے 4 رنز میں 3 وکٹیں لے لیں۔یوں پاکستان میچ میں واپس آگیا ۔
نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ نے 44 رنز دے کر 5 وکٹ لیں۔علی رضا نے 44 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

پھر بنگلہ دیش 150 کرگیا۔یہاں اخری وکٹ محمد ذیشان نے اڑادی۔پاکستان 5 رنز سے جیت کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔بنگلہ دیشی ٹیم 36 ویں اوور میں تمام ہوگئی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *