| | | | | | | |

آسٹریلیاکا اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر،جنوبی افریقا کپتان بھارت چھوڑگئے،سری لنکا کیلئے بہتب بڑی نیوز

کرک اگین رپورٹ

 

آسٹریلیاکا اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر،جنوبی افریقا کپتان بھارت چھوڑگئے،سری لنکا کیلئے بہتب بڑی نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت میں ابھی آئی سی سی ورلڈکپ ٹیموں کا اجتماع مکمل ہوا ہے کہ 2 بڑی خبریں ہیں۔آسٹریلیا کے کھلاڑی آشٹن اگر کو ورلڈکپ کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا آج مقررہ آخری تاریخ کو ایک بار پھر اپنے 15 کھلاڑیوں کے نام جاری کررہا ہے۔

آشٹن اگر اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن کف انجری کے سبب باہر ہیں۔

جنوبی افریقا کے کپتان تیمبا باووما بھارت سے وطن واپس ہوگئے ہیں۔پروٹیز اسکواڈ بھی چند روز قبل بھارت پہنچا تھا لیکن اس کے کپتان تیمبا باووما واپس اپنے ملک جارہے ہیں۔وہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے۔ایڈم مارکرم کپتانی کریں گے۔خیال کیا جارہا ہے کہ وہ  آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے سری لنکا کے خلاف 7 اکتوبر میچ سے قبل واپس آجائیں گے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارت پہنچنے کے بعد پہلا رد عمل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران آسٹریلیا میں ریپ چارجز کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے کھلاڑی داشن سناکا اور ان کے ملک کیلئے اچھی نیوز کرکٹ ورلڈکپ 2023 سے ذرا پہلے آئی ہے۔آسٹریلیا میں سڈنی کی عدالت نے انہیں سنگین الزمات سے بری کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *