| | | | | | |

ورلڈکپ فائنل،241 نے گزشتہ ورلڈ کپ کی یاد کروادی،ٹائی ہوا تو اب کیا ہوگا

 

 

آحمد آباد ،کرک اگین رپورٹ

 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 241 رنز بنانے ہیں۔اس کی اننگ جاری ہے ۔
کسی کو یاد ہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ 2019 میں یہی 241 اسکور 2 ٹیمیں بناسکیں تھیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل،بھارتی بیٹنگ بھسم،آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241 ہدف،پچ مشکل

اتفاق یہ تھا کہ وہ 241 اسکورپہلے نیوزی لینڈ نے بنایا تھا ،بعد میں انگلینڈ کا بھی 241 پر فل سٹاپ لگا تھا۔سپراوور میں انگلینڈ کے 15 رنز تھے لیکن کیویز بھی 15 کرسکے۔دونوں مقابلے ٹائی پر تمام ہوگئے۔اس وقت کے قانون کے مطابق اننگ بائونڈری گنتی پر انگلینڈ ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا۔اس کی 24 بائونڈری تھیں۔کیویز 14 لگاسکے تھے۔
اب 2023 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے 240 رنز بنائے ہیں لیکن آسٹریلیا کو 241 ہی رنز بنانے ہیں۔

تو 241 اسکور جیت کی علامت ہوگا جو گزشتہ بار ٹائی کا سبب بنا تھا۔
اس بار ٹائی ہوا تو کیا ہوگا۔
اس بار سپر اوور ہوگا
سپر اوور ٹائی ہوا تو کیا ہوگا
پھر سپر اوور ہوگا
وہ بھی ٹائی تو
پھر سپر اوور
جب تک فیصلہ نہ ہوجائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *