| | |

دوسرا ٹی 20 آج،2 بڑی تبدیلیاں،کس کا کیا دائو پر،نقوی یاتراکا اصل ماجرا

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

دوسرا ٹی 20 آج،2 بڑی تبدیلیاں،کس کا کیا دائو پر،نقوی یاتراکا اصل ماجرا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ نہایت حیرت کی بات تھی۔آئرلینڈ سے پاکستان کی اپ سیٹ شکست کے ساتھ ہی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی آئرلینڈ پہنچ گئے اور کھلاڑیوں سے ملاقاتیں شروع کردیں،یہ امر نہایت قابل توجہ اور سائرن طلب ہے،اسے سمارٹ  فلم کہہ سکتے ہیں۔یہ ظاہری پکچر ہے،پس منظر کچھ اور ہے۔اسی بڑی موومنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ آج آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ،دوسرا ٹی 20 میچ لائیو،آج 12 مئی 2014،ڈبلن،شام 7 بجے،پاکستانی وقت

پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔تاریخ میں پہلی بار آئرلینڈ سے ٹی 20 میچ ہارا ہے اور اب ٹی 20 سیریز کی شکست کا خوف ہے۔پاکستانی ٹیم منیجمنٹ 2 بڑی تبدیلیاں کرنے جارہی ہے۔لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر اور مسٹری لیگ اسپنر ابرار احمد کھلائے جائیں گے۔یوں پاکستان محمد عامر،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کے فل پیس سٹرینتھ کے ساتھ حملہ آور ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان پہلے ہی مرحلہ سے باہر ہوسکتا،آئرلینڈ سے آخری گروپ میچ محض اتفاق یا

دوسری تجویز یہ بھی ہےکہ بابراعظم اور محمد رضوان واپس اوپننگ کریں،اس کے لئے حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

سوال یہ ہےکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کیا کرنے گئے۔کرکٹ آئرلینڈ حکام گزشتہ دنوں لاہور تھے اور چیئرمین پی سی بی سے مل چکے تھے۔کرکٹ فینز نے اس یاترا کو ہضم نہیں کیا ہے اور سوالات کی بھرمار ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ جیسے کچھ اور ہے۔وہ نہیں ہے جو سامنے ہے،جلدسامنے آجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *