ملتان،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹیسٹ،ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پچ تبدیل،دھوپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ،تبدیلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی،بڑے پنکھے اور ہیٹرز لگ چکے ہیں اوع سپن ٹریک کی تیاری زوروں پر ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج 22 جنوری 2025 کو پاکستان کے تما کھلاڑیوں نے ٹرینگ میں شرکت کی اور پھرپور انجوائے کیا۔ہنسی مذاق بھی رہا،دھوپ سے کھلاڑی کھل اٹھے۔سردی کی شدت میں کمی محسوس ہوئی ہے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تاحال ٹیم الیون فائنل نہیں ہوئی،ایک تبدیلی کی نیوز موجود ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دو روز آرام کے بعد آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز۔تمام 15 رکنی اسکواڈ کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔