| | |

انگلینڈ کے اوپر تلے 3 ریویوز،تین وکٹیں صفرپر،ٹیم 218 پرباہر،بھارت کا مستحکم آغاز

دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے اوپر تلے 3 ریویوز،تین وکٹیں صفرپر،ٹیم 218 پرباہر،بھارت کا مستحکم آغاز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کو ڈی آر ایس سے نفرت ہے لیکن نقصان ہوتا دیکھتے اوپر تلے 3 ریویوز لے لئے اور تینوں  ریورس ہوگئے۔ساتھ میں 3 وکٹیں بھی گنوادیں۔یوں اسکور 175 رنز 3 وکٹ سے 175 رنز6 وکٹ ہوگیا۔مڈل آرڈر فنا ہوئی اور انگلش ٹیم پہلی اننگ میں بھارت کے خلاف 58 ویں اوور میں صرف 218 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔

دھرم شالہ میں جاری 5 ویں ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش کپتان بین سٹوکس کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غیر سود مند رہا۔100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلش بیٹر جونی بیئرسٹو 18 بالز پر 29 رنزبناسکے۔زک کرولی نے 79 اوربین ڈکٹ نے 27 جب کہ جوئے روٹ نے 26 رنزبنائے۔بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے 72 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں اور روی چندرن ایشون جو کہ اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں،وہ51 رنزکے عوض 4 وکٹیں لے گئے۔

جواب میں بھارت نے پہلے روزکے اختتام پر 1 وکٹ پر 135 رنزبنالئے تھے۔جیسی وال 57 کرگئے۔روہت شرما 52 اورشبمان گل 26 پر موجود ہیں،واحد وکٹ شعیب بشیر نے لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *