کابل،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کے 3 صف اول کے کھلاڑی 2 سال کیلئے معطل،لیگز کے این اوسی منسوخ،بریکنگ نیوز۔افغانستان کے 3 بڑے نام،صف اول کے کھلاڑی معطل ہوگئے۔فیصلہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے خود ہی کیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔اب وہ کسی غیر ملکی لیگ میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے۔پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل 9) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2024)کے لیئے نااہل ہونگے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ 3نے قومی کھلاڑیوں مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور نوین الحق کے 2024 کے سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بورڈ نے ان کے سالانہ سنٹرل کنٹریکٹس سے رہائی کےارادے کے بعد انہیں اگلے دو سالوں کے لیے این او سی نہ دینے کا انتخاب کیا ہے۔ان کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کی وجہ غیر ملکی لیگز تھیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ پلیئرز اپنے ذاتی مفادات کو افغانستان کے لیے کھیلنے پر ترجیح دیتے تھے، گویاقومی ذمہ داری سے فرارہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک کمیٹی کو اس معاملے کی مکمل چھان بین کرنے، مناسب سفارشات تیار کرنے کا کہا تھا۔ تینوں کھلاڑیوں نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر اے سی بی کو آگاہ کیا، یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والے سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ سے خود کو دورکیا، اور ساتھ ہی قومی ایونٹس میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔
یکم جنوری 2024 سے تینوں کھلاڑی ایک سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کے اہل نہیں ہوں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ اس صورت میں، ضرورت پڑنے پر ایونٹس میں ان کی شرکت پر غور کرے گا اور فیصلہ کرے گا۔
نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ دینے کا فیصلہ۔ ان کھلاڑیوں کو دو سال کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنے کے لیے غیر اہل سمجھاجائے گا تمام موجودہ این او سی فوری طور پر منسوخ کر دیے جائیں گے۔