عمران عثمانی۔ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سپر 8 میں 5 ٹیمیں کنفرم،اگلی 3 لائن میں،نام جانیں،گروپ اور شیڈول۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کیلئے اب تک 5 ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ان میں بھارت،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا شامل ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ سری لنکا اور انگلینڈ نے بھی ٹکٹ کٹوالی ہے۔
چار گروپوں میں سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچتی ہیں، جہاں انہیں چار ٹیموں کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ سپر 8 مرحلے میں، ہر ٹیم راؤنڈ رابن فارمیٹ میں متعلقہ گروپ کی دیگر ٹیموں سے کھیلے گی، ہر گروپ کی دو سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
ٹورنامنٹ سے پہلے، گروپ 1 میں4 ٹیمیں آسٹریلیایا زمبابوے، بھارت، جنوبی افریقہ، اور ویسٹ انڈیز۔
گروپ 2 میں 4 ٹیمیں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا۔
ان ٹیموں کو اس وقت کی ٹی 20 درجہ بندی کی بنیاد پر سپر 8 مرحلے کے لیے سیڈ کیا گیا تھا۔ اگر ان 8 ٹیموں میں سے کسی ایک کی جگہ کوئی اور ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ سپر 8 گروپ میں اس ٹیم کی جگہ لے لے گی۔ مثال کے طور پر اگر زمبابوے نے گروپ 2 میں آسٹریلیا کی جگہ کوالیفائی کیا، تو وہ سپر 8 کے گروپ 1 میں ایکس 2 پوزیشن لے گا، جو اصل میں آسٹریلیا کو تفویض کیا گیا تھا۔
یہاں تک آپ نے جان لیا،اب یہ جانیں کہ اگلی 3 ٹیمیں کون سی ہوگی۔اس سے قبل گروپ ترتیب سے دیکھتے ہیں۔گروپ اے سے بھارت نے ٹکٹ کٹوالی ہے۔یہاں سے ایک اور ٹیم نے جانا ہے۔اس وقت تک امریکا اور پاکستان کے 4،4 پوائنٹس ہیں۔امریکا کے 4 میچز مکمل ہوچکے۔نمیبیا باہر ہوچکا تو پاکستان کا آخری میچ 18 تاریخ کو نمیبیا سے ہے۔جیت کی صورت میں سیدھا سپر 8 میں ہوگا۔ہارا تو پاکستان باہر ہوجائے گا۔امریکا کے اس کی جگہ لینے کے 99 فیصد چانسز ہونگے،ہاں نیدرلینڈز اگر بھارت کو بھارتی مارجن سے ہرادے تو پھر وہ امریکا ،پاکستان کی جگہ سپر 8 میں ہوگا۔
بظاہر اس گروپ سے پاکستان سپر 8 میں کوالیفائی کرتا نظر آتا ہے۔
گروپ بی سے سری لنکا پہنچ گیا۔دوسری ٹیم زمبابوے ہوسکتی ہے،اسے باقی ماندہ 2 میچز میں سے آئرلینڈ یا سری لنکا میں سے کسی ایک کوہرانا ہوگا۔آسٹریلیا پھر باہر ہوجائے گا۔زمبابوے دونوں میچز ہارے اور آسٹریلیا عمان سے آخری میچ بھاری مارجن سے جیتے تب آسٹریلیا کیلئے چانس ہونگے۔
بظاہر اس گروپ سے زمبابوے سپر 8 میں جاتا دکھائی دیتا ہے۔آسٹریلیا باہر ہوگا۔
گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ 6۔6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں پہنچ چکے۔
گروپ ڈی سے جنبوی افریقا 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں پہنچ چکا۔نیوزی لینڈ 17 فروری کو کینیڈا کو ہرا کر سپر 8 میں ہوگا۔اگر ہارا تو پھر کہیں جاکر افغانستان کینیڈا کو بھاری مارجن سے ہراکر سپر 8 جاسکتا۔
بظاہر اس گروپ سے نیوزی لینڈ سپر 8 میں جئے گا۔
تو اب 8 ٹیمیں مکمل ہوگئیں۔ان میں ، گروپ 1 میں4 ٹیمیںزمبابوے، بھارت، جنوبی افریقہ، اور ویسٹ انڈیز۔گروپ 2 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا ہونگی۔
