ممبئی،دبئی:ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز سے صرف 4 روز قبل بھارت کو ایک اور دھچکا،اس کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا،اس طرح وہ شیڈول کے مطابق باقی کرکٹرز کے ساتھ آج دبئی روانہ نہیں ہوسکیں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی جو زمبابوے گئے تھے ،وہ بھی آج ہرارے سے دبئی کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔اب معاملہ ہیڈ کوچ کا آگیا ہے۔راہول ڈریوڈ ٹیم کے ہمراہ زمبابوے بھی نہیں گئے تھے۔منگل کو روانگی سے قبل جب ان کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت تھا۔
راہول ڈریوڈ کی روانگی موخر ہوگئی ہے۔اب وہ دبئی نہیں جارہے۔پاکستان کے خلاف 28 اگست کے شیڈول میچ میں اپنی ٹیم کے انجارج نہیں ہونگے۔ان کی جگہ زمبابوے میں کوچنگ کرنے والے سابق بھارتی کھلاڑی وی ایس لکشمن ان کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
ایشیا کپ کا ناقابل یقین واقعہ۔17 بالز کااوورپاکستانی بائولر کے گلے پڑا
راہول ڈریوڈ بعد میں دبئی روانہ ہونگے اور بعد میں اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے،اس کے فیصلہ کے لئے بورڈ نے اجازت دی ہے۔
ادھر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔20 رکنی اسکواڈ میں 3 متبادل پلیئرز بھی شامل تھے۔اب انجریز کے باعث 3 میں تبدیلی ہوگئی ہے۔بنورا فرنینڈو، کسن راجیتھا اور دشمنتھا چمیرا کے تین متبادل کا اعلان کیا۔