دبئی،کرک اگین رپورٹ
بھارت کے سابق کپتان اور ورلڈکرکٹ کےنامور کھلاڑی ویرات کوہلی کی فارم عرصہ سے خراب ہے۔2019 کے بعد سے سنچری نہیں کرسکے۔ایشیا کپ میں کچھ وقفہ کا آرام کرکے واپس آئے ہیں۔اس طرح ایک قسم کا وہ اپنا دوسرا ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کے خلاف کوئی ایک اننگ ان کی ساری کوتاہیوں کو مٹاسکتی ہے۔یہی نہیں بلکہ ان کی سنچری کو بھی کوئی یاد نہیں رکھے گا۔ایسے میں وہ جہاں ایک جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم سے گپ شپ کرتے دکھائی دیئے،وہاں انہوں نے پاکستانی بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں محمد یوسف اور کوہلی کافی دیر بات کرتے پائے گئے۔
ایشیاکپ سے پہلے بابر سے کوہلی جاملے،کیا بات ہوئی
محمد یوسف ماضی کے عظیم لیجنڈری بیٹرز میں سے ایک ہیں۔اب اگر کوہلی نے پاکستان کے خلاف ہی کوئی اننگ کھڑکادی تو پھر سارا الزام محمد یوسف پر ہی نہ آجائے کہ انہوں نے کوہلی کو فارم بحالی کی کوئی ٹپ دی ہے۔
آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان،افغانستان اور بھارت کے کھلاڑی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں جمعرات کو پریکٹس کریں گی۔پہلا میچ 27 اگست کو ہوگا۔