دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ شروع ہوتے ہی کرکٹ دھماکا،افغانستان جیت گیا،کرک اگین تجزیہ درست۔بڑااپ سیٹ،کرک ا گین پیش گوئی درست یا سچ ثابت۔افغانستان نبے اپنے سے کہیں بڑی ٹیم سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہراکر ایشیا کپ 2022 میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ساتھ ہی 100 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل کو یادگار بنادیا ہے۔
دبئی میں سری لنکن بیھر بائولنگ بھی بے اثر رہی۔افغانستان نے مطلوبہ 106 اسکور کا ہدف 11 ویں اوور میں 2وکٹ پر پورا کردیا۔
ایشیا کپ سٹیج تیار،آج پہلا اپ سیٹ ہوسکتا،روہت شرماپاکستانی فین کے گلے لگے
ہفتہ کو 15 ویں ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔گروپ بی کے میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا،پہلے حسب توقع بائولنگ کا اعلان کیا۔لنکن ٹائیگرز 5 پر 3 وکٹ کھوکر نہ سنبھل سکے۔75 پر 9 وکٹ گنوانے والی ٹیم پھر بھی 100 کے ہندسہ کو کراس کرگئی۔راجا پکاسا کے 38 اور کرونا رتنے کے 31 رنزکی بدولت سری لنکن ٹیم 2 بالز قبل 105 کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔
افغانستان کی اس ابتدائی کامیابی میں پیسر فضل حق فاروقی کا کمال تھا،انہوں نے صرف 11 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2 آئوٹ کئے۔
افغانستان نے جواب میں بااعتماد آغاز کیا۔صرف 6 اوورز میں 83 رنز جوڑ کر فتح یقینی بنائی۔سری لنکا کو 7ویں اوور کی پہلی بال پر رحمان اللہ گرباز کی پہلی وکٹ ملی جو 18 بالز پر جارحانہ 40 رنزکرکے اپنا کام کرگئے۔دوسری وکٹ 103 پر ابراہیم زردان کی گری جو 15 رنزکرکے رن آئوٹ ہوئے۔37 رنزبناکر حشمت اللہ زازائی اور نجیب اللہ زردان 2 پر ناٹ آئوٹ آئے۔افغانستان نے 11ویں اوور کی پہلی بال پر اسکور پورا کیا۔
یاد رہے 2018ایشیا کپ میں بھی افغانستان نے سری لنکا کو مات دی تھی۔